تاریخ شائع کریں2021 1 May گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 502094

آیت اللہ عیسی قاسم کا بحرین میں بنیادی اصلاحات کا مطالبہ

ہمارے نمائندے کے مطابق انقلاب بحرین کے قائد اور تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی بقا اور دوام کا دار و مدار بنیادی اور حقیقی اصلاحات پر ہے۔
آیت اللہ عیسی قاسم کا بحرین میں بنیادی اصلاحات کا مطالبہ
تحریک اسلامی کے رہنما اور انقلاب بحرین کے قائد آیت اللہ عیسی قاسم نے ملک میں بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق انقلاب بحرین کے قائد اور تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی بقا اور دوام کا دار و مدار بنیادی اور حقیقی اصلاحات پر ہے۔

آیت اللہ عیسی قاسم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین اس وقت شدید قسم کے بحرانوں سے دوچار ہے اور شاہی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے خبردارکیا کہ اگرحکومت بحرین نے غلط پالیسیوں کو ترک نہ کیا تو بحرانوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔

انقلاب بحرین کے قائد کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، صورتحال اسی طرح جاری رہی تو بحرین کی حکومت بہت جلد اندرونی،  بیرونی اورعالمی سطح پر تنہا ہوکے رہ جائے گی۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے بیان کے آخر میں بحرین میں بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس ملک کے عوام اپنے حقوق سے پوری طرح واقف ہیں اور گفتگو کے لیے تیار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرملک میں اصلاحات انجام نہ دی گئیں تو صورتحال مزید پیچیدہ اور گمبھیر ہوجائے گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcjh8eixuqeyyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ