تاریخ شائع کریں2021 21 April گھنٹہ 21:00
خبر کا کوڈ : 500933

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل سید محمد حسین حجازی

آج استقامتی محاذ ایران سے لے کر لبنان، شام، فلسطین اور یمن تک پھیلا ہوا ہے اور محاذ استقامت کے سپوت و جیالے جنھوں نے اس مکتب سے درس لیا ہے، سبھی غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایک بنیادی اقدام انجام دے رہے ہیں۔
سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل سید محمد حسین حجازی
بشکریہ: اسلام ٹائمز

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ جنرل سید محمد حجازی جو صدام کی بعثی حکومت کے کیمیائی حملے سے متاثر تھے، حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی تشیع جنازہ منگل کو کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اصفہان کے کیڈٹ کالج کی کھلی فضاؤں میں انجام پائی۔ اس موقع پر عسکری و سیاسی شخصیات بھی موجود  تھیں۔ رہبر انقلاب نے ان کی شہادت کی مناسبت سے دیئے گئے تعزیتی بیان میں ان کی دفاع مقدس اور مقاومت کے لئے انجام دی جانے والی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آپ نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اپنی پوری زندگی مجاہدت میں گزارنا، متحرک فکر، سچے عقیدے سے بھرپور دل، محکم ارادہ اور بلند حوصلہ، اسلام اور انقلاب کی خدمت میں پوری قوت کو صرف کرنا، اس مجاہد فی سبیل اللہ کی زندگی کا خلاصہ ہے۔ جنرل سید محمد حجازی کی تشیع جنازہ میں سپاہ قدس کے کمانڈر نے جہاں شہید حجازی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، وہاں مقاومت کے بارے میں بھی اہم نکات کی صرف اشارہ کیا ہے۔ جنرل اسماعیل قاآنی نے استقامتی محاذ کو مضبوط بنانے کے لئے شہید جنرل حجازی کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مقدس دفاع میں اہواز کی منتظران شہادت چھاؤنی سے لے کر کردستان کی بلند و بالا چوٹیوں اور قدس فوجی ہیڈکوارٹر تک ہر جگہ مثالی شخصیات اور آئیڈیل انسان موجود رہے ہیں، جن میں سے ایک شہید حجازی تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا آج استقامتی محاذ ایران سے لے کر لبنان، شام، فلسطین اور یمن تک پھیلا ہوا ہے اور محاذ استقامت کے سپوت و جیالے جنھوں نے اس مکتب سے درس لیا ہے، سبھی غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایک بنیادی اقدام انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استقامت کا یہ راستہ امام زمانہ (عج) کی حکومت قائم ہونے تک جاری رہے گا۔ سپاہ قدس کے کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ یہ وہ راستہ ہے، جس میں فتح و کامیابی کا وعدہ خود اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اور ہم پورے عزم و کامیابی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھتے رہیں گے اور صرف اس وقت رکیں گے، جب امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت تشکیل پا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcjtyeituqeyhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ