تاریخ شائع کریں2021 21 April گھنٹہ 00:11
خبر کا کوڈ : 500816

روسی صدر عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی

روسی صدر امریکی میزبانی میں آن لائن ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کرلیتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی کا امکان ہے۔
روسی صدر عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی
امریکا کے ساتھ کشیدگی کے باوجود روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی میزبانی میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی میزبانی میں آئندہ جمعرات ہونے والی 40 سربراہان مملکت کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

روس اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں کافی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر کے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

یہ تنازع امریکی صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کے الزام، امریکا کی جانب سے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو قید کی سزا دینے اور یوکرائن کے مسئلے پر بھی صدر پوٹن پر کڑی تنقید کی تھی۔

اگر روسی صدر امریکی میزبانی میں آن لائن ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کرلیتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی کا امکان ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستان سمیت 40 ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjvyeimuqeyoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ