تاریخ شائع کریں2021 20 April گھنٹہ 20:58
خبر کا کوڈ : 500796

پاکستان کے وزیرخارجہ تہران کے دورے پر پہنچے گے

پاکستان کے وزیرخارجہ کے دورہ ایران کے موقع پر بدھ کوایران اور پاکستان کے درمیان پیشین اور مند مشترکہ سرحد کا باضاطہ افتتاح کیاجائے گا اور اس کو تجارت اور دونوں ملکوں کے عوام کے لئے کھول دیا جائےگا۔
پاکستان کے وزیرخارجہ تہران کے دورے پر  پہنچے گے
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے اعلی حکام سے بات چیت کے لئے تہران پہنچے ہیں ۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تہران میں اپنے قیام کے دوران وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کے ساتھ ساتھ  صدر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے اہم دوطرفہ اورعلاقائی وعالمی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ 

پاکستان کے وزیرخارجہ کے دورہ ایران کے موقع پر بدھ کوایران اور پاکستان کے درمیان پیشین اور مند مشترکہ سرحد کا باضاطہ افتتاح کیاجائے گا اور اس کو تجارت اور دونوں ملکوں کے عوام کے لئے کھول دیا جائےگا۔

تہران کے لئے روانہ ہونے سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران صرف ہمارا ہمسایہ ملک نہیں ہے بلکہ آزمایا ہوا دوست ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس دورے میں کوشش ہوگی دوطرفہ تعلقات کو اور زیادہ مستحکم بنائیں-
https://taghribnews.com/vdcgyz9n3ak9zu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ