تاریخ شائع کریں2021 18 April گھنٹہ 23:04
خبر کا کوڈ : 500516

کالعدم تنظیموں کے عطیات اور چندہ جمع کرنے پر پابندی

رپورٹوں کے مطابق نیکٹا کی جانب سے ملک بھرکے تھانوں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
کالعدم تنظیموں کے عطیات اور چندہ جمع کرنے پر پابندی
حکومت پاکستان نے ٹی ایل پی سمیت ملک کی پچاسی کالعدم تنظیموں کے عطیات اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔جبکہ لاہور میں ٹی ایل پی کا پرتشدد مظاہرہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک ایسے وقت جب ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرے لاہور میں جاری ہیں پاکستان کے نیشنل کاوئنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں تمام کالعدم تنظیموں کے عطیات جمع کرانے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق نیکٹا کی جانب سے ملک بھرکے تھانوں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ لاھور میں یتیم خانہ چوک پر پولیس اور کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں تین افراد مارے گئے ہیں۔

کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن کئی روز سے اس مقام پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور پولیس علاقے کو خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ  ٹی ایل پی اور پولیس کے درمیان تصادم میں پانچ پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا ہے-
https://taghribnews.com/vdcgqz9n3ak9zn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ