تاریخ شائع کریں2021 18 April گھنٹہ 16:01
خبر کا کوڈ : 500464

سعودی کے فضائی اڈے پر ڈرونز حملہ

یمن کی فوج کے ترجمان کا کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خمیس مشیط میں واقع الخالد ایئر بیس پر بارود سے بھرے ڈرونز حملے کئے گئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
سعودی کے فضائی اڈے پر ڈرونز حملہ
سعودی عرب بالخصوص سرحدی صوبے جیزان میں ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔

سعودی عرب کے رائل سعودی ایئرفورس کے فضائی اڈے پر حوثی انقلابیوں نے بارودی ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے  سعودی عرب کی شاہی سعودی فضائیہ کے زیر استعمال کنگ خالد ایئربیس پر حملے کی خبر دی ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان کا کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خمیس مشیط میں واقع الخالد ایئر بیس پر بارود سے بھرے ڈرونز حملے کئے گئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے یمنی فوج کے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔  یمن کی عوامی فورس کی جانب سے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملے کئے جاچکے ہیں۔

یمن کی جانب سے سعودی عرب بالخصوص سرحدی صوبے جیزان میں ڈرون اور میزائلی حملوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے جب کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے بھی ان حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 اکتوبر کو بھی حوثی انقلابیوں نے کنگ خالد ایئر بیس پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں فضائی اڈے کی عمارت اور طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھے سال سے یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں سعودی اتحاد کو اپنے اہداف کو پورا کرنے میں بری شکست اور ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔

شدید بمباری، محاصرے اور عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود یمنی عوام اور فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور سعودی اتحاد کے مقابلے میں ان کی استقامت و پائیداری نے دشمنوں کے دانت کھٹے کرکے رکھ دیئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciquaw5t1au52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ