تاریخ شائع کریں2021 17 April گھنٹہ 21:53
خبر کا کوڈ : 500372

 اقوام متحدہ کامطالبہ،افلسطینیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

مقبوضہ فلسطینی میں اسرائیلی مظالم اور صیہونی آبادکاری کے منصوبوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے منظم گروہوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں اور تشدد کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
 اقوام متحدہ کامطالبہ،افلسطینیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بین الاقوامی برادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف  فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے دفتر برائے انسانی امورسے جاری کردہ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی میں اسرائیلی مظالم اور صیہونی آبادکاری کے منصوبوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے منظم گروہوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں اور تشدد کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  احتساب نہ ہونے کے باعث "مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کے تشدد میں پچھلے مہینوں میں غیر معمولی  اضافہ ہوا ہے ،” گذشتہ چھ ماہ کے دوران فلسیطنیوں پر صیہونی آبادکاروں کے  771 حملوں کے واقعات رپورٹ کئے گئے جس میں 133 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد باغوں میں 9ہزار 6سو 46 سے زائد درختوں کو تباہ کردیاگیا ۔

انسانی حقوق کے ماہرین نے صیہونی  فوج اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ ان صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کے واقعات کی تحقیقات کریں اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔
https://taghribnews.com/vdcguz9nxak9zw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ