تاریخ شائع کریں2021 17 April گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 500326

سلامتی کونسل کے دوھرے معیار پر ایران کی کڑی نکتہ چینی

تخت روانچی نے کہا کہ مہلک ہتھیار اب سب سے زیادہ غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہتھیار ہیں اور ان کی پیداوار اور استعمال پر پابندی ہے اور ان غیر انسانی ہتھیاروں  سے نجات حاصل کرنے کا واحد راہ حل ان ہتھیاروں کو ناکارہ بنانا ہے۔ 
سلامتی کونسل کے دوھرے معیار پر ایران کی کڑی نکتہ چینی
عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے دوھرے معیار پر ایران نے کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے مہلک ہتھیاروں کے تعلق سے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے دوہرے معیارپر کڑی تنقید کی ہے۔   
  
  مجید تخت روانچی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مہلک ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق غیر سرکاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا عدم پھیلاؤ اور ان پر پابندی ایک انسان دوستانہ ہدف ہے جسے دوسرے ممالک کے خلاف دباؤ کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اب اس صورتحال کو ختم ہوجانا چاہیے۔

تخت روانچی نے کہا کہ مہلک ہتھیار اب سب سے زیادہ غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہتھیار ہیں اور ان کی پیداوار اور استعمال پر پابندی ہے اور ان غیر انسانی ہتھیاروں  سے نجات حاصل کرنے کا واحد راہ حل ان ہتھیاروں کو ناکارہ بنانا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران  کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار ہوا ہے اور ایک بار پھر ان ہتھیاروں کے استعمال کی کسی بھی جگہ اور کسی بھی حالت میں سخت مذمت کرتا ہے۔

 انہوں نے اس کے ساتھ ہی کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشن کی تمام ممالک کی جانب سے رکنیت حاصل کرنے اور پابندی کئے جانے پر زور دیا۔

https://taghribnews.com/vdcf0xdtvw6dxma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ