تاریخ شائع کریں2021 17 April گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 500316

پاکستان: کورونا کی تیسری لہر میں نسبتا کمی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لئے پینسٹھ ہزار سات سو اناسی نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے چار ہزار نو سو چوہتر کے نتائج مثبت رہے۔
پاکستان: کورونا کی تیسری لہر میں نسبتا کمی
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں نسبتا کمی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح سات فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لئے پینسٹھ ہزار سات سو اناسی نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے چار ہزار نو سو چوہتر کے نتائج مثبت رہے۔

اس دوران کورونا سے مزید ایک سو بارہ افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سولہ ہزار سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں باسٹھ، خیبر پختونخوا میں چھتیس، صوبہ سندھ میں تین، اسلام آباد میں پانچ، بلوچستان میں ایک اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین اموات ریکارڈ کی گئیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcez78npjh87xi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ