تاریخ شائع کریں2021 16 April گھنٹہ 21:35
خبر کا کوڈ : 500204

پاکستانی وفاقی کابینہ میں رد و بدل

جمعے کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ میں مجموعی طور پر 6 وزرا کے قلم دان تبدیل کیے گئے ہیں۔  
پاکستانی وفاقی کابینہ میں رد و بدل
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے شوکت ترین کو وزیر خزانہ کا قلم دان سونپ دیا ہے۔

جمعے کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ میں مجموعی طور پر 6 وزرا کے قلم دان تبدیل کیے گئے ہیں۔  

شوکت ترین کو وفاقی وزیر برائے وزارت خزانہ و ریونیو کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 

چند روز قبل وزارت خزانہ کا اضافی قلم دان حماد اظہرکو سونپا گیا تھا،اب انہیں وزارت توانائی کی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک بار پھر اطلاعات و نشریات کی وزارت کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
 
مخدوم خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ انہیں اقتصادی امور کی وزارت سے ہٹا کر صنعت و پیداوار کی وزارت دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو خسرو بختیار کی جگہ اقتصادی امور ڈویژن کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ پاور ڈویژن اور وزارت پیٹرولیم کے وفاقی وزیر تھے۔ 
https://taghribnews.com/vdcawwnmy49nwu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ