تاریخ شائع کریں2021 16 April گھنٹہ 17:07
خبر کا کوڈ : 500184

یونیسکو کی قرارداد،القدس میں صیہونی اقدامات کو روکا جائے

القدس میں صیہونی غیر قانونی اقدامات جن میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کے زیر زمین غیر قانونی کھدائی اور تعمیرات سمیت مشرقی القدس میں سرنگوں کی غیر قانونی کھدائی کو فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یونیسکو کی قرارداد،القدس میں صیہونی اقدامات کو روکا جائے
  یونیسکو کی جانب سے پاس کی گئی قرارداد میں القدس میں اس کی در و دیوار اور اس کے اسلامی اور مسیحی تشخص کے حوالے سے اردن کے موقف کی تائید کی گئی ہے اور اسرائیل کی جانب سے اس کے تاریخی تشخص کو مسخ کرنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان، ضعیف اللہ علی الفائز نے یونیسکو کی جانب سے القدس میں صیہونی غیر قانونی اقدامات اور بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کے خلاف منظور کی گئی قرار داد کی تعریف کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ قرارد اد اردن کی کوششوں کے باعث عمل میں آئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یویسکو کی کی جانب سے منظور کی گئی قرار داد میں القدس میں صیہونی غیر قانونی اقدامات جن میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کے زیر زمین غیر قانونی کھدائی اور تعمیرات سمیت مشرقی القدس میں سرنگوں کی غیر قانونی کھدائی کو فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یونیسکو کی جانب سے مسجد اقصیٰ  کے نام کو مسجدالحرام الشریف کے نام سے ظاہر کیا گیا ہے جس اس بات کی دلیل ہے کہ یہ مقام مسلمانوں کا تاریخی ورثہ سمجھا جاتا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdch6vnmk23nvzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ