تاریخ شائع کریں2021 16 April گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 500167

امریکہ میں پولیس گردی،13 سالہ بچہ ہلاک

پولیس باڈی کیمرا فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان آدم ٹولیڈونے پولیس افسروں سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر ایک پولیس افسر نے اسے سینے پر گولی مار دی۔
امریکہ میں پولیس گردی،13 سالہ بچہ ہلاک
امریکہ میں پولیس گردی کے نتیجے ميں ایک 13 سالہ بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.

شکاگو میں ا یک پولیس افسر نے لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک 13 سالہ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ حکام نے اس واقعہ کی پولیس باڈی کیمرا فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان آدم ٹولیڈونے پولیس افسروں سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر ایک پولیس افسر نے اسے سینے پر گولی مار دی ۔ فوٹیج شائع ہونے کے بعد نوجوان کی موت پر شکاگو میں پرامن احتجاج کیا گیا ۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ نوجوان مسلح تھا جبکہ ویڈیو میں اس کے ہاتھوں میں کوئی ہتھیار نظر نہیں آرہا۔ امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس گردی پر تناؤ پہلے ہی بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سےمختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdciquawyt1auz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ