تاریخ شائع کریں2021 15 April گھنٹہ 23:09
خبر کا کوڈ : 500124

بیت المقدس کی زمین فلسطینیوں کا تاریخی ورثہ ہے

قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ  نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے نام پر  فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کا جو منصوبہ بنایاتھا وہ ناکام ہوچکا ہے۔
بیت المقدس کی زمین فلسطینیوں کا تاریخی ورثہ ہے
عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کی چھینی گئی مقدس زمین جو فلسطینیوں کا تاریخی ورثہ ہے انہیں  منتقل کردے۔

فلسطینی تنظیم برائےتحفظ آزادی و شہری حقوق "حریت”نےگذشتہ روز صہیونی حکام کے مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں کے خلاف بے دخلی کے فیصلوں  کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت  کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ  نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے نام پر  فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کا جو منصوبہ بنایاتھا وہ ناکام ہوچکا ہے کہ القدس کے شہری کسی طور اپنی آبائی زمینوں سے بےدخل نہیں کیے جا سکتے۔

جاری بیان میں صیہونی ریاست کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کی نشاندہی کرتےہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست پردباؤ ڈالے کہ وہ  مقبوضہ بیت المقدس کی چھینی گئی مقدس زمین جو فلسطینیوں کا  تاریخی ورثہ ہے انہیں  منتقل کردے اور انھیں اپنے آبائی علاقوں میں آزادی کے ساتھ رہنےکا ان کا قانونی حق فراہم کرے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کا الشیخ جرح ، سلوان  اور دیگربیت المقدس کے رہائشی خاندانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جنگی جرائم ہے جسکا  بین الاقوامی  ادارے نوٹس لیں۔
https://taghribnews.com/vdcb5gbsarhbg8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ