تاریخ شائع کریں2021 15 April گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 500080

طالبان کے حملوں میں متعدد سرکاری اہلکار جاں بحق

افغانستان میں رمضان المبارک کے پہلے روز طالبان کے مختلف حملوں میں 23 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ حملے بلخ، بدخشاں، لوگر، بغلان اور تخار صوبوں میں کیے گئے۔
طالبان کے حملوں میں متعدد سرکاری اہلکار جاں بحق
میڈیا ذرا‏‏ئع کے مطابق طالبان کے حملوں میں متعدد سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان میں رمضان المبارک کے پہلے روز طالبان کے مختلف حملوں میں 23 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملے بلخ، بدخشاں، لوگر، بغلان اور تخار صوبوں میں کیے گئے۔

 بلخ میں10، بغلان میں 6 ، بدخشاں اور لوگر میں 3 ،3  جبکہ تخار میں ایک اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ادھر ایک اطلاع کے مطابق بلخ میں طالبان نے 5 اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا۔

افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے رمضان المبارک میں حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc4xqpx2bqxx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ