تاریخ شائع کریں2021 15 April گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 500077

نیتن یاھو ایران کے خلاف اشتعال انگیزی

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ نطنز کی جوہری تنصیبات میں دھماکے سمیت ایران پر حملہ، اسرائیل کے سیاسی اور سلامتی اداروں کے درمیان رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔
نیتن یاھو ایران کے خلاف اشتعال انگیزی
اسرائیل میں فوجی حکام نے کہا ہے کہ نیتن یاھو ایران کے خلاف اشتعال انگیزی اپنے ذاتی مفادات کیلئے کر رہے ہیں۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو ذاتی مفاد ات کے لیے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ نطنز کی جوہری تنصیبات میں دھماکے سمیت ایران پر حملہ، اسرائیل کے سیاسی اور سلامتی اداروں کے درمیان رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں کوئی تو ہے جو ایران کے ساتھ کشیدگی کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کررہا ہے۔

 دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب اسرائیلی بحری جہاز پر حملے میں ایران ملوث ہے، جہاز پر حالیہ حملے کی ذمے داری فوری طورپر کسی نے قبول نہیں کی۔

اس سے قبل ایران نے نطنز کی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملے کا الزام اسرائیل پرعائد کرتے ہوئے مناسب وقت اور موقع پر بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ فجیرہ بندرگا ہ کے نزدیک کی گئی کارروائی میں ایرانی میزائل استعمال ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر اور وزارت جنگ نے صہیونی عہدے داروں کو اس واقعہ پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے منع کردیا جبکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی واقعہ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdciyuawyt1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ