تاریخ شائع کریں2021 14 April گھنٹہ 21:48
خبر کا کوڈ : 500031

امریکہ شام سے فی الفور نکل جائے

شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف اس دہشتگردانہ جنگ کے اہداف ایسے تخریبی منصوبوں اور خبیث سازشوں  پرعمل کرنا ہے جس کے ذریعے علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی مستحکم ہو اور علاقے کے ذخائر اور وسائل پر اسرائیل کا تسلط قائم ہوجائے۔
امریکہ شام سے فی الفور نکل جائے
شام کی وزارت خارجہ نے امریکی جرائم کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شامی عوام کے خلاف جارحیت اور غاصبانہ قبضے سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے اور شام سے فی الفور نکل جائے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور دنیا بھر کے امریکی زرخریدوں نے شام کے خلاف ایسی دہشتگردانہ جنگ شروع کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف اس دہشتگردانہ جنگ کے اہداف ایسے تخریبی منصوبوں اور خبیث سازشوں  پرعمل کرنا ہے جس کے ذریعے علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی مستحکم ہو اور علاقے کے ذخائر اور وسائل پر اسرائیل کا تسلط قائم ہوجائے۔

شام کی وزارت خارجہ نے واضح لفظوں میں کہا کہ امریکہ نے شام کے اندر اور باہر دہشتگردانہ حملے کرانے کے لئے داعش دہشتگردوں کو استعمال کیا اور شام میں براہ راست فوجی مداخلت کر کے ان بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کردیا جنھیں شامی عوام نے اپنے وسا‏ئل اور جدوجہد سے تعمیر کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcipuawzt1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ