تاریخ شائع کریں2021 14 April گھنٹہ 17:32
خبر کا کوڈ : 500018

امریکی و روسی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ

صدر بائیڈن نے روسی صدر سے ملاقات میں  باہمی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بائيڈ نے کہا کہ یہ ملاقات کسی تیسرے ملک میں انجام پاسکتی ہے۔
امریکی و روسی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ
تقریب خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے روس کے صدر پوتین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، صدر بائیڈن نے روسی صدر سے ملاقات میں  باہمی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بائيڈ نے کہا کہ یہ ملاقات کسی تیسرے ملک میں انجام پاسکتی ہے۔ صدر بائیڈن نے ہتھیار کنٹرول، ایران جوہری پروگرام، افغانستان اور موسمیاتی تبدیلی پر باہمی تعاون پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی تحفظ کے لیے باہمی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا، صدر بائیڈن نے صدر پوتین کو کسی تیسرے ملک میں ملاقات کی تجویز بھی پیش کی۔ اس سے قبل روس نے کریمیا کے معاملے پر امریکہ کو سخت انتباہ جاری کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdfz0kjyt0zz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ