تاریخ شائع کریں2021 14 April گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 500013

فلسطینی وزیر کو والدہ کےجنازے میں شرکت سے روک دیا

سابق فلسطینی وزیر برائے فلسطینی اسیر وصفی قبھا کی والدہ گذشتہ روز اپنے آبائی گاؤں برطعہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، والدہ کے انتقال کی خبر سن کر وصفی قبھا جو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں رہائش پزیر ہیں۔
فلسطینی وزیر کو والدہ کےجنازے میں شرکت سے روک دیا
فلسطینی وزیر وصفی قبھا کو جنازے میں شرکت سے روکنے کے بعد ان کی والدہ کے جنازے کو شہر  کے داخلی دروازے تک لایا گیا جہاں انھوں نے والدہ کا آخری دیدار کیا۔

تفصیلات کےمطابق سابق فلسطینی وزیر برائے فلسطینی اسیر وصفی قبھا کی والدہ گذشتہ روز اپنے آبائی گاؤں برطعہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، والدہ کے انتقال کی خبر سن کر وصفی قبھا جو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں رہائش پزیر ہیں، غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میںواقع برطعہ گاؤں میں اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کیلئے گاؤں روانہ ہوئے تاہم صیہونی فوج نے انھیں گاؤں کے داخلی دروازے پر روک دیا۔

وصفی قبھا نے اسرائیلی چوکی جہاں ان کو روکا گیا تھا وہاں کئی گھنٹے انتظار کیا تاہم اجازت نہ ملنے کے بعد ان کے لواحقین کی جانب سےوالدہ کے جنازے کو برطعہ کے داخلی دروازے تک لایا گیا جہاں انھوں نے والدہ کا آخری دیدار کیا اور پھر میت کو دوبارہ واپس لے جایا گیا اور آبائی علاقے میں ہی سپردخاک کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcizuawpt1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ