تاریخ شائع کریں2021 14 April گھنٹہ 16:15
خبر کا کوڈ : 499994

پاکستان افغان امن عمل کو ہمیشہ سپورٹ کرتا ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی جی بلنکن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت اور افغان امن عمل میں پیش رفت اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان افغان امن عمل کو ہمیشہ سپورٹ کرتا ہیں
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو ہمیشہ سپورٹ کرتا رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی جی بلنکن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت اور افغان امن عمل میں پیش رفت اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کو ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا۔ جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاک امریکا باہمی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

چاپانی سفیر کا دورہ جی ایچ کیو

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے، علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہے۔ چاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے، افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdnn0ooyt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ