تاریخ شائع کریں2021 14 April گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 499987

مصری حکام نےایور گرین جہاز کو قبضے میں لے لیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نہر سوئز میں 6 روز کے لیے پھنسنے والے بحری جہاز کو مصر کی عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیا۔ جہاز کے مالک کو 90 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔
مصری حکام نےایور گرین جہاز کو قبضے میں لے لیا
مصری حکام نے نہر سوئز میں پھنسنے والے مال بردار بحری جہاز ایور گرین کو قانونی طور پر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نہر سوئز میں 6 روز کے لیے پھنسنے والے بحری جہاز کو مصر کی عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیا۔ جہاز کے مالک کو 90 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہر سوئز میں بحری جہاز پھنسنے سے نقل و حمل متاثر ہوئی۔ نہر سوئز بند ہونے سے بڑا مالی نقصان ہوا۔

بحری جہاز کے مالک کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
جرمانہ سیلویج آپریشن، ٹرانزٹ فیس اور نہر ٹریفک کو بحال کرنے کی مد میں لیا جائے گا۔ جرمانے کی ادائیگی تک بحری جہاز  مصری حکام کے قبضے میں رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfc1djew6d11a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ