تاریخ شائع کریں2021 13 April گھنٹہ 21:12
خبر کا کوڈ : 499877

ایران: یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کا آغاز

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ "رافائل گروسی" کے نام میں ایک خط میں کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کا آج آغاز کرے گا۔
ایران: یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کا آغاز
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ویانا کے دورے پر آئے ہوئے "سید عباس عراقچی" نے آج بروز منگل کو کیا؛ وہ ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں حصہ لینے کیلئے ویانا کے دورے پر ہیں۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ "رافائل گروسی" کے نام میں ایک خط میں کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی 60 فیصد افزودگی کے عمل کا آج آغاز کرے گا۔

عراقچی نے کہا کہ ایران، نطنز جوہری تنصیبات مبں تباہ شدہ مشینوں کی جگہ لینے کے علاوہ، مزید ایک ہزار سینٹری فیوجز کو 50 فیصد زیادہ صلاحیت کیساتھ شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق، ایران اور گروہ 1+ 4 کے درمیان مذاکرات کے اجلاس کو بدھ کے روز انعقاد کرنے کا فیصلہ تھا تا ہم یورپی یونین کے ایک ممبر کو کورونا کا شکار ہونے اور صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی وجہ سے یہ اجلاس جمعرات کو انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس کا 2 اپریل کو ورچوئل انعقاد کیا گیا اور ویانا میں ایران اور 1+4 گروہ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcd5n0o5yt0nj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ