تاریخ شائع کریں2021 13 April گھنٹہ 18:31
خبر کا کوڈ : 499858

شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں، وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ حکومت تحریک لبیک کے ساتھ مسلسل مذاکرات کررہی تھی، لیکن یہ ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف مارچ کی تیاری کر رہے تھے۔
شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں، وزیراعظم پاکستان
 وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ شرپسندوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام 27 نکاتی ایجنڈا کی منظوری اور مذہبی جماعت کی جانب سے ملک گیر احتجاج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ حکومت تحریک لبیک کے ساتھ مسلسل مذاکرات کررہی تھی، لیکن یہ ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف مارچ کی تیاری کر رہے تھے۔

اجلاس سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے متوقع مارچ میں شرپسند عناصر کے فائدہ اٹھانے کی اطلاعات تھیں، لیکن احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں، امید ہے حالات بہتر ہو جائیں گے، اور ہم معاہدے کے مطابق تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ملک میں کوویڈ ویکسینیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdccpoq042bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ