تاریخ شائع کریں2021 13 April گھنٹہ 14:25
خبر کا کوڈ : 499816

رمضان المبارک ہمیں صبر اور اسقتامت کا درس دیتا ہے

انصار اللہ کے سربراہ نے رمضان المبارک کی آمد پر یمنی عوام اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کے امور کی اصلاح کے سلسلے میں ایک عظيم اور بے نظیر موقعہ ہے۔
رمضان المبارک ہمیں صبر اور اسقتامت کا درس دیتا ہے
 یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے اپنے ایک پیغام میں رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پر امریکی اور اسرائیلی تسلط قائم ہوگیا ہے اور موجودہ شرائط میں قرآن مجید کی ہدایات پر عمل بہت ضروری ہے۔

طلاعات کے مطابق انصار اللہ کے سربراہ نے رمضان المبارک کی آمد پر یمنی عوام اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کے امور کی اصلاح کے سلسلے میں ایک عظيم اور بے نظیر موقعہ ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر اور اسقتامت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں صبر و استقامت کے ساتھ امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور برطانیہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ امریکہ یمنی عوام پر اپنے ہتھیاروں کو تجربہ کرنے کے لئے سعودی عرب کو فروخت کررہا ہے۔ امریکہ  فلسطین اور یمن میں سعودی عرب اور اسرائیل کے سنگین اور مجرمانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی آلہ کار اور ایجنٹ ہیں ان کی اپنی کوئي حیثیت نہیں ہیں  یہ امریکہ اور اسرائیل کے نوکر ، غلام اورمزدور ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqy9t3ak9y74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ