تاریخ شائع کریں2021 13 April گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 499798

دبئی میں احترام رمضان کا قانون ختم

اخباری ذرا‏ئع کے مطابق رمضان کی مناسبت سے سٹی اسٹیٹ کے محکمہ اقتصادی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ریستوران میں دن کے اوقات میں کھانے پینے کی سرگرمیوں کو چھپانے کی ممانعت نہیں ہو گی۔
دبئی میں احترام رمضان کا قانون ختم
دبئی میں روزے کے اوقات میں سرعام کھانے پینے پر عائد پابندی ختم کردی گئیمتحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ماہِ صیام کے احترام میں کھانے پینے کی اشیا کو روزہ داروں کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے ریستوران کو پردے سے ڈھاپنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

اخباری ذرا‏ئع کے مطابق رمضان کی مناسبت سے سٹی اسٹیٹ کے محکمہ اقتصادی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ریستوران میں دن کے اوقات میں کھانے پینے کی سرگرمیوں کو چھپانے کی ممانعت نہیں ہو گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایمرٹس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ریستوران کے اندر صارفین کو پردے لگا کر یا کوئی رکاوٹ کھڑی کرنے کے بغیر خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہو گی۔

ملک میں ماہِ صیام کے دوران ماضی میں ریستوران مالکان کے لیے ہدایت نامے جاری کیے جاتے تھے جس کے تحت ڈائننگ ایریا کو روزے داروں کے احترام ميں پردے لگا کر چھپا دیا جاتا تھا ۔

دنیا بھر میں رنگ رلیوں کے لیے مشہور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کا رخ زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جو ساحل سمندر، شاپنگ اور بلند و بالا عمارتوں میں رنگ رلیوں اور شراب و کباب کی محفلیں جمانے کا شوق رکھتے ہیں، تاہم دیگر دوسرے مہینوں کی نسبت ماہِ رمضان المبارک میں سیاحت کا یہ کاروبار مختلف پابندیوں کے سبب سست روی کا شکار رہتا ہے جس سے بچنے کے لئے احترام رمضان سے متعلق پابندیوں کو اٹھائے جانے کا اقدام کیا گیا ہے۔

 اے پی کے مطابق رمضان المبارک میں ریستوران کو ڈائننگ کے لیے خصوصی اجازت نامے حاصل کرنے اور ڈائننگ ایریا کو روزہ داروں سے چھپانے پر پابندی ختم کرنے کا مقصد ملک میں عریانیت اور سیاحت کو فروغ دینا بتایا جاتا ہے۔ بعض دیگر عرب اور خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں میں بھی رمضان المبارک کے دوران اس طرح کی پابندیاں عائد ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf11djcw6d1ea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ