تاریخ شائع کریں2021 12 April گھنٹہ 22:18
خبر کا کوڈ : 499733

اسرائیلی عوام کی جانب سےنیتن یاھو  کے خلاف احتجاج

بلیک فلیگ موومنٹ کے اس مظاہرے میں اسرائیلی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی متعدد  مظاہرین شہر میں سڑکوں اور پلوں کے چوراہوں پررات گئے تک پلے کارڈ اور نعروں کے ساتھ احتجاج کرتے رہے۔
اسرائیلی عوام کی جانب سےنیتن یاھو  کے خلاف احتجاج
نیتن یاھوکے بدعنوانی کیس کی سماعت کے بعد اسرائیلی عوام کے ہفتہ وار وزیر اعظم مخالف مظاہروں میں ایک اور نعرے کا اضافہ،

تفصیلات کے مطابق قابض ریاست  اسرائیل میں صہیونی وزیر اعظم کی تل ابیب میں ان کی  رہائش گاہ کے سامنے  اسرائیلی  عوام کی جانب سےنیتن یاھو  حکومت مخالف ہفتہ وار مہم میں پانچویں بار انتخابات نہ منظور کے نعروں کا بھی  اضافہ کر دیا گیا۔

بلیک فلیگ موومنٹ کے اس مظاہرے میں اسرائیلی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی متعدد  مظاہرین شہر میں سڑکوں اور پلوں کے چوراہوں پررات گئے تک پلے کارڈ اور نعروں کے ساتھ احتجاج کرتے رہے  جنہیں اسرائیلی انتخابات کی وجہ سے گذشتہ مارچ کے آخر تک احتجاج سے روک دیا گیا تھا ایک نئے نعرے کےساتھ مارچ کرتے ہوئے نیتن یاھوسے حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ کیا گیااور یہ کہ پانچویں انتخابات میں نیتن یاھو کو نہیں دیکھنا چاہتے۔

بلیک فلیگ موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل میں چار انتخابات کے بعد ایک واضح فیصلہ ہوا ہے  کہ لوگ اب نیتن یاھو  کی حکومت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں عوام ان انتخابات کو نا منظور کر چکی ہے جس سےنیتن یاھو کی ماجعدگی میں  کوئی مثبت  تبدیلی واقع ہوتی نظر نہیں آرہی ۔
https://taghribnews.com/vdcexo8exjh8ofi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ