تاریخ شائع کریں2021 12 April گھنٹہ 22:09
خبر کا کوڈ : 499732

افغانستان میں امن تمام ممالک کے حق میں ہے

افغانستان کے وزیر خارجہ نے کابل میں ہندوستان کے سفیر روندرا ٹنڈن سے بھی ملاقات کی اوراستنبول اجلاس کے بارے میں گفتگو کی ۔ اس موقع پر انھوں نے امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے انجام پانے والے علاقائی و عالمی اتفاق رائے کو مضبوط بنانے میں نئی دہلی کے کردار کو تعمیری قرار دیا ۔
افغانستان میں امن تمام ممالک کے حق میں ہے
افغانستان کے وزیر خارجہ نے اس ملک میں قیام امن کے عمل میں علاقائی ممالک کے کردارکو بنیادی قرار دیتے ہوئے افغانستان میں جنگ بندی کے لئے علاقائی و عالمی اتفاق رائے کی تقویت کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف اتمر نے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں بین الافغان امن کے عمل کو کامیاب بنانے میں علاقے اور دنیا کے کردار کو اہم قراردیا اور کہا کہ یہ اتفاق رائے افغانستان میں جنگ بندی ، امن کے عمل کی کامیابی کے لئے تمام گروہوں کے ساتھ سیاسی سمجھوتے اور اس کے استحکام پر مشتمل ہونا چاہئے۔

اس ملاقات میں حنیف اتمر اور خلیل زاد نے امید ظاہر کی کہ استنبول اجلاس میں افغانستان میں جنگ بندی اور سیاسی راہ حل کے بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ طے پائے گا ۔

افغانستان کے وزیر خارجہ نے کابل میں ہندوستان کے سفیر روندرا ٹنڈن سے بھی ملاقات کی اوراستنبول اجلاس کے بارے میں گفتگو کی ۔ اس موقع پر انھوں نے امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے انجام پانے والے علاقائی و عالمی اتفاق رائے کو مضبوط بنانے میں نئی دہلی کے کردار کو تعمیری قرار دیا ۔

حنیف اتمر نے اقتدار کی منتقلی کے لئے افغان حکومت کے منصوبے کو بہترین قانونی راہ حل قرار دیا اور کہا کہ افغانستان میں اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ تمام ممالک کے حق میں ہے ۔ علاقائی و عالمی اتفاق رائے کے بارے میں افغانستان کے وزیر خارجہ کے بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ کابل نے عملی طور پر ثابت کردیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مخلص نہیں ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcdsn0oxyt0n56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ