تاریخ شائع کریں2021 12 April گھنٹہ 21:54
خبر کا کوڈ : 499729

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالیہ

سوشل میڈیا کے ان صارفین نے المقشع کے مظاہرے کی بھی تصاویر وائرل کی ہیں۔بحرین کی جمیعت الوفاق کے صارفین نے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو تصاویر وائرل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ البلاد القدیم کے شہریوں نے بھی پرامن احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالیہ
بحرین کے مظاہرین نے اپنے ملک کے سیاسی قیدیوں سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ان کی غیر مشروط فوری رہائی کا مطالیہ کیا ہے

 بحرین کے علاقے الدراز کے نوجوانوں کی تحریک نے پیر کے روز ٹوئٹر پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الہملہ شہر کے نوجوانوں کا یہ اجتماع بحرین کے سیاسی قیدیوں سے اعلان یکجہتی اور ان کی فوری رہائی کے مطالبے کی شکل میں تھا -

سوشل میڈیا کے ان صارفین نے المقشع کے مظاہرے کی بھی تصاویر وائرل کی ہیں۔بحرین کی جمیعت الوفاق کے صارفین نے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو تصاویر وائرل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ البلاد القدیم کے شہریوں نے بھی پرامن احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں نے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں کی ابتر صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کو رکھے جانے سے حفظان صحت سے متعلق صورت حال ابتر ہو گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8hexhuqehaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ