تاریخ شائع کریں2021 11 April گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 499545

غاصب صہیونی ریاست میں عوام کا احتجاج

اطلاعات کے مطابق بن یامین نیتن ہاہو کو کابینہ کی تشکیل پر مامور کئے جانے کے فیصلے پر ناراض لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے غاصب صہیونی ریاست کے صدر کی قیامگاہ کے سامنے شدید احتجاج کیا۔
غاصب صہیونی ریاست میں عوام کا احتجاج
بن یامین نیتن ہاہو کو کابینہ کی تشکیل پر مامور کئے جانے سے متعلق  فیصلے کو لے کر صدر ریولین کے  خلاف بھی احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بن یامین نیتن ہاہو کو کابینہ کی تشکیل پر مامور کئے جانے کے فیصلے پر ناراض لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے غاصب صہیونی ریاست کے صدر کی قیامگاہ کے سامنے شدید احتجاج کیا۔

اخباریروشلم پوسٹ نے اس سلسلے میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ریولین کی قیامگاہ کے سامنے احتجاج ایک ایسے وقت کیا جارہا ہے کہ جب ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین وزیراعظم بن یامین نیتن ہاہو کی قیامگاہ کے سامنے پہلے ہی سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین نے صدر ریولین کے گھر کی دیوار پر ایک ایسا بینر نصب کرنے کی کوشش کی جس جس پر بڑا بڑا لکھا ہوا تھا " جھوٹا"، تاہم پولیس نے انہیں طاقت کے زور پر ایسا کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر ریولین نے کابینہ کی تشکیل کے لئے کسی بھی امیدوار کی جانب سے غالب اکثریت حاصل نہ کئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بن یامین نیتن ہاہو کو کابینہ کی تشکیل پر مامور کر رہے ہیں کیوں کہ ان کی پارٹی نے زيادہ ووٹ لئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfj1djtw6d1ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ