تاریخ شائع کریں2021 10 April گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 499441

بحرین: پرامن مظاہرہ کرنے پر سیاسی قیدیوں کے لواحقین گرفتار

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرہ کرنے پر بحرین کے مشہور سیاسی قیدیوں کے لواحقین کو گرفتار کرلیا۔
بحرین: پرامن مظاہرہ کرنے پر سیاسی قیدیوں کے لواحقین گرفتار
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرہ کرنے پر سیاسی قیدیوں کے لواحقین کو گرفتار کرلیا ہے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرہ کرنے پر بحرین کے مشہور سیاسی قیدیوں کے لواحقین کو گرفتار کرلیا۔

ان بحرینیوں نے پرامن مظاہرہ کر کے متعدد سیاسی قیدیوں منجملہ محمد الدقاق اور محمد رمضان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا  جنھیں بحرینی حکومت کی مخالفت کرنے پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔

بحرین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ حکومت کی جیل میں قید ایک ممتاز انقلابی مجاہد عباس مال اللہ کی شہادت پر اس شہید کے اہل خانہ اور بحرین کی مظلوم قوم کو تعزیت پیش کی ہے اور جارحانہ اقدامات پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔

بحرین کے انقلابی مجاہد عباس مال اللہ کی ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی بنا پر آل خلیفہ حکومت کی جیل میں شہادت واقع ہوگئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام نیز ملک میں عدل و انصاف کی برقراری کے لئے انقلابی تحریک جاری ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcayony649noy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ