تاریخ شائع کریں2021 10 April گھنٹہ 19:28
خبر کا کوڈ : 499434

پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ دنیا کو پاکستان کی امن کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول اکیڈمی میں ہوئی، جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازی تلوار اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر عبدالصمد خان خٹک نے حاصل کی۔

صدارتی گولڈ میڈل کمپنی سینئر انڈر آفیسر وقاص خورشید نے حاصل کیا جبکہ چیف آف اسٹاف چھڑی محمد غازان نے حاصل کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اوورسیز گولڈ میڈل مالدیپ کے کیڈٹ اسماعیل حذوت سعید نےحاصل کیا۔

جنرل ندیم رضا نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارک باد دی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نےخطے میں امن و سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، آج پوری قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی کےخلاف متحد ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ دنیا کو پاکستان کی امن کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو ہر طرح کے چیلنجز سے نمنٹنے کے لئےتیار رہنا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcc1oq002bqo08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ