تاریخ شائع کریں2021 10 April گھنٹہ 19:03
خبر کا کوڈ : 499431

ایران جوہری سرگرمیوں نے انتہائی ترقی کی

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا وقت تھا جب ملک میں کچھ لوگوں نے، متعصبانہ یا جہالت کے سبب، دعوی کیا تھا کہ جوہری معاہدے کے نتیجے میں ملک کی جوہری صنعت بند کردی گئی ہے۔
ایران جوہری سرگرمیوں نے انتہائی ترقی کی
ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی، اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا ایک حصہ ہے اور بین الاقوامی میدان میں منفی پروپیگنڈے پھیلانے کے برعکس، ہم نے قانونی اور پوری شفافیت سے اس طاقت کا حصول کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمود واعظی" نے آج بروز ہفتے کو اپنے انسٹاگرام پیچ میں جاری ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا وقت تھا جب ملک میں کچھ لوگوں نے، متعصبانہ یا جہالت کے سبب، دعوی کیا تھا کہ جوہری معاہدے کے نتیجے میں ملک کی جوہری صنعت بند کردی گئی ہے۔

واعظی نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک واضح میکنزم کے مطابق، اپنے جوہری وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا اور اپنی بعض جوہری سرگرمیوں کا از سر نو آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری ادارے کی کوششوں سے یہ بہت کم عرصے میں میسرا ہوا اور کچھ شعبوں میں ایران جوہری سرگرمیوں نے انتہائی ترقی کی۔

ایرانی صدراتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ یہ اسٹریٹجک قابلیت، بلاشبہ ایرانی جوہری ادارے میں سرگرم ہمارے سائنسدانوں کی قیمتی کاوشوں کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے ایرانی جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی 15 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ہم اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ ترقی کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjthexvuqehxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ