تاریخ شائع کریں2021 8 April گھنٹہ 21:33
خبر کا کوڈ : 499229

فلسطین کے لیئے مالی امداد کی بحالی

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 7 اپریل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا 150 ملین ڈالر اقوام متحدہ کی ریلیف اور ورکس ایجنسی کو فراہم کرے گا۔
فلسطین کے لیئے مالی امداد کی بحالی
امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والی اقوام متحدہ ایجنسی کے لیے مالی امداد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی الجزیرہ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں امریکی امداد روک دی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 7 اپریل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا 150 ملین ڈالر اقوام متحدہ کی ریلیف اور ورکس ایجنسی کو فراہم کرے گا۔

یو این آر ڈبیو اے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی، لبنان اور اردن میں مقیم تقریباً 5.7 ملین فلسطینی پناہ گزینوں کو صحت اور تعلیم کے شعبے سمیت مالی امداد اور دیگر خدمات فراہم کرتا ہے۔

مالی امداد کی بحالی پر یو این آر ڈبیو اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم دوبارہ امریکا کے ساتھ اشتراک کریں گے تاکہ مشرق وسطی کے سب سے کمزور مہاجرین میں سے کچھ کو مدد فراہم کریں۔

امریکہ محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کو 75 ملین ڈالر کی معاشی اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری 2021 کو اقتدار سنبھالنے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطینی تعلقات سے متعلق ایک مختلف نقطہ نظر اپنانے کا وعدہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcewo8eojh8owi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ