تاریخ شائع کریں2021 8 April گھنٹہ 21:27
خبر کا کوڈ : 499227

نیوزی لینڈ : بھارت سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے تمام مسافروں بشمول اپنے شہریوں کے ملک میں داخلے پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی لگادی ہے,
نیوزی لینڈ : بھارت سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے تمام مسافروں بشمول اپنے شہریوں کے ملک میں داخلے پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی لگادی ہے، یہ اقدام نیوزی لینڈ میں کورونا کے 23 کیسز سامنے آنے کے بعد آیا جن میں سے 17 مریضوں کا تعلق بھارت سے ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ عارضی طور پر بھارت سے آنے والے مسافروں کے نیوزی لینڈ میں داخلے پر پابندی لگائی ہے جو 11 اپریل سے 28 اپریل تک عائد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بھارت سے کووڈ کیسز سامنے آنے کے بعد یہ حفاظتی اقدامات لیے گئے ہیں تاہم پابندی کے دوران ہم اس مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ گزشتہ 3 دنوں سے روزانہ تقریباً 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے ملک سے کورونا وائرس ختم ہونے کا اعلان کیا ہے اور گزشتہ 40 دنوں میں مقامی طور پر کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔
https://taghribnews.com/vdccioq0m2bqoi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ