تاریخ شائع کریں2021 8 April گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 499195

امارات اورصہیونی ریاست کا دو طرفہ معاہدے پر دستخط

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کی بنیاد فراہم کرے گا جس سے نشر و اشاعت کے پیشہ ورانہ تحریری اور آڈیو، ویژول خبروں کے علاوہ زبان، ثقافت سمیت مزید دوسرے شعبوں میں انگریزی اور طے پانے والی دیگر زبانوں میں مفت بنیاد پر تبادلےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
امارات اورصہیونی ریاست کا دو طرفہ معاہدے پر دستخط
امارات اورصہیونی ریاست کے درمیان  نشرو اشاعت میں تعاون کا معاہدہ گزشتہ ستمبر میں طے پانے والے ابراھیمی امن معاہدہ کے فریم ورک کے مطابق ہے جو دونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کی بنیاد فراہم کرے گا جس سے دونوں جانب سے ہنرمند نئی ٹیکنالوجی سے فیض یاب ہونگے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز  متحدہ عرب اماراتی نیوز ایجنسی وام اور اسرائیل کی تازبیت پریس سروس ٹی پی ایس کے مابین ایک دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وام کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الریسی اور ٹی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل اموتز ایال نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

اس حوالے سے وام کےڈائریکٹر جنرل محمد جلال الریسی نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کی بنیاد فراہم کرے گا جس سے نشر و اشاعت کے پیشہ ورانہ تحریری اور آڈیو، ویژول خبروں کے علاوہ زبان، ثقافت سمیت مزید دوسرے شعبوں میں انگریزی اور طے پانے والی دیگر زبانوں میں مفت بنیاد پر تبادلےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک  عوامی سطح پر  ایک دوسرے کے قریب ہوں اور دونوں جانب سے ہنرمند نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید ترقی حاصل کریں۔

واضح رہے کے یہ دو طرفہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ستمبر میں طے پانے والے ابراھیمی امن معاہدہ کے فریم ورک کے مطابق ہے اوردونوں ممالک میں طے پانے والے ابراھیمی امن معاہدہ نے تمام شعبوں میں مشترکا تعاون کی راہیں اس انداز سے کھولی ہیں جوکہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہوگا ۔
https://taghribnews.com/vdcgyy9tnak9yq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ