تاریخ شائع کریں2021 8 April گھنٹہ 14:29
خبر کا کوڈ : 499185

چین کی امریکی فوجیوں کو سخت وارننگ

اس جنگي بحری جہاز نے آبنائے تائيوان کے امن و ثبات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
چین کی امریکی فوجیوں کو سخت وارننگ
چین کی فوج نے آبنائے تائيوان میں ایک امریکی فوجی بحری جہاز کی موجودگي پر امریکی فوجیوں کو سخت وارننگ دی ہے۔

چینی فوج کے ایک ترجمان جانگ چون ہوئي نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ نے یو ایس ایس جان میک کین نامی امریکی بحری جنگي جہاز کو آبنائے تائیوان سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایک جنگي جہاز کو بھیجنے، اسے آبنائے تائيوان سے گزارنے اور اس کے بارے میں ہنگامہ مچانے کا امریکہ کا اقدام، اس آبی علاقے کی صورتحال کے بارے میں رائے عامہ کو منحرف کرنے کا ایک پرانا حربہ ہے۔

جانگ چون ہوئي نے زور دے کر کہا ہے کہ اس جنگي بحری جہاز نے آبنائے تائيوان کے امن و ثبات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ امریکی فوج کے ساتویں بیڑے نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے تائيوان سے یو ایس ایس جان میک کین کا گزرنا، انڈو پیسیفک کے آزاد اور کھلے علاقے کے سلسلے میں امریکہ کی ذمہ داریوں کا غماز ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfc1djtw6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ