تاریخ شائع کریں2021 8 April گھنٹہ 13:38
خبر کا کوڈ : 499175

شام میں اسرائیل حملہ ناکام

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں بعض اہداف کو جارحیت کا نشانہ بنانے ناکام کوشش کی ہے۔
شام میں اسرائیل حملہ ناکام
اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں بعض اہداف کو جارحیت کا نشانہ بنانے ناکام کوشش کی ہے۔

دمشق سے ہمارے نمائندے کے مطابق شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی علی الصبح دمشق کے نواحی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ شامی فوج کے بیان کے مطابق صیہونی جنگی طیارے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے شامل میں داخل ہوئے تھے۔ 

 بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دشمن کے طیاروں سے داغے جانے والے بیشتر میزائیلوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

 شامی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق صیہونی دشمن کے اس حملے میں، اس کے چار فوجی زخمی ہوئے ہیں اور بہت معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcefo8enjh8ozi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس