تاریخ شائع کریں2021 8 April گھنٹہ 13:28
خبر کا کوڈ : 499172

یمن جنگ،سعودی اتحاد کو بڑا نقضان

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے ذرائع نے بھی مآرب میں جنگ کے دوران  سعودی اتحاد کے اعلی فوجی کمانڈر الحرملی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بریگیڈئیر الحرملی سعودی اتحاد کی ساتویں کور کا کمانڈر بتایا جاتا ہے۔
یمن جنگ،سعودی اتحاد کو بڑا نقضان
یمن کے خلاف قائم سعودی جنگی اتحاد کا ایک اہم کمانڈر صوبہ مآرب میں جاری جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگیا۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے ذرائع نے بھی مآرب میں جنگ کے دوران  سعودی اتحاد کے اعلی فوجی کمانڈر الحرملی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بریگیڈئیر الحرملی سعودی اتحاد کی ساتویں کور کا کمانڈر بتایا جاتا ہے۔

مآرب سیکٹر پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ جاری حالیہ جنگ کے دوران یہ دوسرے اہم سعودی فوجی کمانڈر کی ہلاکت ہے۔ اس سے پہلے سعودی اتحاد کی چھٹی کور کا کمانڈر امین الوائلی بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی غیر قانونی جنگ چھبیس مارچ کو ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

چھے سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbz9ba5rhb98p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ