تاریخ شائع کریں2021 7 April گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 499099

پاکستانی وزیر اعظم کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے دو روزہ دورے پر گئے، روس کے وزیر خارجہ نے بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کے فروغ اور علاقائی نیز عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزیر اعظم کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے روس سے تعلقات کے فروغ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ قرار دیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دو روزہ دورے پر گئے، روس کے وزیر خارجہ نے بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کے فروغ اور علاقائی نیز عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس ملاقات میں روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے جس کے لئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ضروری ہے۔ انھوں نے اس ملاقات میں روس کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ اعتماد اور دوستی کا رشتہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روسی وفد کے ساتھ مذاکرات میں، افغانستان کے حالات سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دفاع اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ماسکو اسلام آباد کے ساتھ اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

انھوں نے امریکی پالیسیوں کو خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ امریکا نے تفرقہ انگیزی کی پالیسی اختیار کی ہے جو علاقے میں بے ثباتی کا باعث بنی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ پریس کانفرنس سے پہلے دونوں وزرائے خارجہ کے مذاکرات میں اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف منگل کو ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjhhexhuqehyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ