QR codeQR code

ایتھوپیا میں جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک

7 Apr 2021 گھنٹہ 19:23

آفار خطے کے نائب پولیس کمشنر احمد حمید نے صومالی ریجن کی علاقائی فورسز پر حملے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپیں جمعہ کو شروع ہوئیں اور منگل تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہلاک افراد میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔


ایتھوپیا کے آفار اور صومالی ریجن کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک علاقائی عہدیدار نے بتایا کہ ایتھیوپیا میں رواں برس جون میں قومی انتخابات سے قبل یہ پرتشدد واقعات ہیں۔

آفار خطے کے نائب پولیس کمشنر احمد حمید نے صومالی ریجن کی علاقائی فورسز پر حملے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپیں جمعہ کو شروع ہوئیں اور منگل تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہلاک افراد میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔

دوسری جانب صومالی ریجن کے ایک ترجمان علی بیدیل نے بتایا کہ جمعے کو 25 افراد ہلاک ہوئے تھے اور منگل کو بھی انہی فورسز کے حملے میں 'نامعلوم تعداد میں شہری' ہلاک ہوئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابو آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ 25 ہلاکتیں بھی 100 ہلاک افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔

علاوہ ازیں آفرا ریجن کے احمد کیلوٹ نے کو بتایا کہ صومالی اسپیشل پولیس اور ملیشیا نے ہاروکا کے نام سے منسوب علاقے پر چھاپہ مارا اور 'مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی'۔انہوں نے بتایا کہ 30 سے زائد آفار کے شہری کو ہلاک اور کم از کم 50 مزید افراد زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی برادری نے یہاں بھی چند حملہ آوروں کو پکڑا کر ان کی پٹائی کرڈالی اور اب علاقے میں عارضی طور پر سکون ہے۔دونوں فریقوں نے حملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی۔

اس سے قبل 2014 میں دونوں ریاستوں کے مابین سرحد کو وفاقی حکومت نے دوبارہ کھڑی کی تھی اور اس وقت ایتھوپین پیپلز انقلابی جمہوری محاذ (ای پی آر ڈی ایف) کی سربراہی میں اتحادی حکومت تھی۔

تنازع کے حل کے وقت تین چھوٹے قصبے صومالی سے آفار میں ضم کردیے گئے تھے جس کے بعد سے انہیں دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے، اس کے نتیجے میں دونوں مشرقی ریاستوں کی ملیشیا اپنی متنازع حدود پر جھڑپیں کر رہی ہیں۔

گزشتہ برس اکتوبر میں سرحد پر جھڑپوں کی ایک لہر میں 27 افراد مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 499095

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/499095/ایتھوپیا-میں-جھڑپوں-100-سے-زائد-افراد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com