QR codeQR code

اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک نئی کامیابی ہے

7 Apr 2021 گھنٹہ 14:46

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ آج جوہری معاہدے کے رکن ممالک سے ایک ہی آواز سن رہی ہے اور یہ تمام ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس معاہدے سے بہتر کوئی دوسرا حل نہیں ہے.


ایرانی صدر نے کہا ہے کہ آج جوہری معاہدے کے رکن ممالک سے ایک ہی آواز سن رہی ہے اور یہ تمام ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس معاہدے سے بہتر کوئی دوسرا حل نہیں ہے اور جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

یہ بات حسن روحانی نے آج بروز بدھ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایرانی عوام کی فتح کی قدر کرنا ہوگا۔

روحانی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے جوہری معاہدے کی بحالی کے ایک نئے باب کا مشاہدہ کیا ہےاور اس معاہدے سے وابستہ تمام ممالک ان دنوں ویانا میں جمع ہوئے ہیں اور سب ہی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس معاہدے سے بہتر کوئی اور راستہ نہیں ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک نئی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اعزاز میں سے ایک یہ ہے کہ  ہم نے سنہ 1397 سے ات تک سالوں اور تمام تر مشکلات، دباؤ اور انتہائی سخت پابندیوں اور معاشی جنگ کے باوجود ملک کو اس طرح چلایا کہ ہمارے دشمن اور دوست نے اعتراف کیا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ناکام ہوگیا ہے اور یہ بارہویں حکومت کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔


خبر کا کوڈ: 499058

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/499058/اسلامی-جمہوریہ-ایران-کے-لئے-ایک-نئی-کامیابی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com