تاریخ شائع کریں2021 21 March گھنٹہ 14:53
خبر کا کوڈ : 497238

رہبر معظم آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای آج قوم سے خطاب کریں گے

مقام معظم رہبری ہر سال پہلی فروردین مطابق اکیس مارچ کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرماتے تھے
رہبر معظم آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای آج قوم سے خطاب کریں گے
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج بروز اتوار عید نوروز کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبرانقلاب اسلامی  کا خطاب ایران کے مقامی وقت کے مطابق  شام 4 بجکر 30 منٹ پر جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق  شام 6 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر براہ راست نشر کیا جائیگا اور دنیا بھر کے عوام اس وقت ان کے تاریخ ساز خطاب کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ہر سال نوروز کی آمد پر پہلی فروردین مطابق اکیس مارچ کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرماتے تھے جسے اس بار عالمی وبا کے سبب ملتوی کر دیا گیا۔
http://www.taghribnews.com/vdcc1mq042bqoi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس