QR codeQR code

رہبر انقلاب کا شہید و فداکار خواتین کے لئے منعقدہ قومی کانفرنس کے نام پیغام

9 Mar 2021 گھنٹہ 20:20

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیقات کے محاذوں پر ان خواتین کی موجودگی، ہنرمندی میں ان کی درخشندگی، سیاسی، سماجی اور انتظامی امور میں ان کے فن و ہنر اور سرانجام حفظان صحت اور خاص طور سے حالیہ کڑی آزمائش کے دور میں بیماروں کی تیمارداری، یہ سب کی سب، ایرانی خواتین کی اعلی ترین اخلاقی و معنوی خصوصیات ہیں جو نظام اسلامی کی برکت اور دین اسلام کے گرانقدر دروس سے ان میں نمودار ہوئی ہی


رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید و فداکار خواتین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ قومی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ان مجاہد، فداکار اور شجاع خواتین کو اسلامی انقلاب کی قابل فخر چوٹیوں پر فائز قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام میں آیا ہے کہ شہید و مجاہد و فداکار خواتین، اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی انقلاب کی قابل فخر کارناموں کی چوٹیوں پر فائز ایک نمونہ ہیں۔

آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ ایمان کی طاقت نے ایرانی خواتین کی مجاہدت کا عظیم راستہ کھولا اور دشوار میدانوں میں ان کی خلاقیت، شجاعت و فداکاری کے ساتھ موجودگی نے ان کو حیرت انگیز مثالی خواتین میں تبدیل کر دیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیقات کے محاذوں پر ان خواتین کی موجودگی، ہنرمندی میں ان کی درخشندگی، سیاسی، سماجی اور انتظامی امور میں ان کے فن و ہنر اور سرانجام حفظان صحت اور خاص طور سے حالیہ کڑی آزمائش کے دور میں بیماروں کی تیمارداری، یہ سب کی سب، ایرانی خواتین کی اعلی ترین اخلاقی و معنوی خصوصیات ہیں جو نظام اسلامی کی برکت اور دین اسلام کے گرانقدر دروس سے ان میں نمودار ہوئی ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے تاکید فرمائی کہ ایرانی خواتین، منحوس پہلوی دور حکومت میں بیشتر خواتین پر مسلط کردہ مغربی ثقافت، برائیوں اور انحطاط کے باوجود، اسلام کی مطلوب شرافت و پاکیزگی سے خود کو قریب کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور یہ ایک بڑا اورعظیم قابل فخر کارنامہ ہے۔

آپ نے شہید، مجاہد اور فداکار خواتین کو اسلامی انقلاب کی قابل فخر اور بلند ترین چوٹیوں سے تعبیر کیا اور ان خواتین کو مجاہدہ، بہادر اور سرفروش قراردیا۔

17 ہزار شہداء، غازیوں اور جانباز خواتین کی قومی کانفرنس "لشکر فرشتگان تاریخ" کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام شہید فاؤںڈیشن میں ولی فقیہ کے نمائںدے حجت الاسلام شکری نے پڑھ کر سنایا۔


خبر کا کوڈ: 495983

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495983/رہبر-انقلاب-کا-شہید-فداکار-خواتین-کے-لئے-منعقدہ-قومی-کانفرنس-نام-پیغام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com