QR codeQR code

پاکستانی طالبعلم کا شہید قاسم سلیمانی سے منفرد اظہار محبت

8 Mar 2021 گھنٹہ 21:43

محمد عمران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ایسی خوبصورت تصویر بنائی ہے کہ ہر کوئی داد دے رہا ہے


محبت کے اپنے ہی رنگ ہوتے ہیں اور اس کے اظہار کے انداز بھی اپنے ہی ہوتے ہیں۔ محبت اگر راہ خدا میں، بندگانِ خدا سے کی جائے تو عبادت کا درجہ پا لیتی ہے۔

ایسی ہی محبت کا اظہار لاہور کے ایک نوجوان محمد عمران نے جنرل قاسم سلیمانی شہید سے کیا۔ محمد عمران امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے حاج جنرل قاسم سلیمانی سے محبت کا اظہار کینوس پر رنگوں کے ذریعے کیا ہے۔

محمد عمران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ایسی خوبصورت تصویر بنائی ہے کہ ہر کوئی داد دے رہا ہے۔

دوسری جانب محمد عمران کے دوستوں نے جنرل سلیمانی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کی تو فیس بک نے ان کے اکاونٹس ہی بلاک کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 495858

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495858/پاکستانی-طالبعلم-کا-شہید-قاسم-سلیمانی-سے-منفرد-اظہار-محبت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com