تاریخ شائع کریں2021 8 March گھنٹہ 21:43
خبر کا کوڈ : 495858

پاکستانی طالبعلم کا شہید قاسم سلیمانی سے منفرد اظہار محبت

محمد عمران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ایسی خوبصورت تصویر بنائی ہے کہ ہر کوئی داد دے رہا ہے
پاکستانی طالبعلم کا شہید قاسم سلیمانی سے منفرد اظہار محبت
محبت کے اپنے ہی رنگ ہوتے ہیں اور اس کے اظہار کے انداز بھی اپنے ہی ہوتے ہیں۔ محبت اگر راہ خدا میں، بندگانِ خدا سے کی جائے تو عبادت کا درجہ پا لیتی ہے۔

ایسی ہی محبت کا اظہار لاہور کے ایک نوجوان محمد عمران نے جنرل قاسم سلیمانی شہید سے کیا۔ محمد عمران امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے حاج جنرل قاسم سلیمانی سے محبت کا اظہار کینوس پر رنگوں کے ذریعے کیا ہے۔

محمد عمران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ایسی خوبصورت تصویر بنائی ہے کہ ہر کوئی داد دے رہا ہے۔

دوسری جانب محمد عمران کے دوستوں نے جنرل سلیمانی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کی تو فیس بک نے ان کے اکاونٹس ہی بلاک کر دیئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciwwa5vt1a3v2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ