تاریخ شائع کریں2021 8 March گھنٹہ 21:34
خبر کا کوڈ : 495855

عراق: صلاح الدین کے جنوبی علاقے پر داعش کا حملہ پسپا

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے جنوبی علاقے پر داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے اتوار کی رات کے حملے کو پسپا کر دیا
عراق: صلاح الدین کے جنوبی علاقے پر داعش کا حملہ پسپا
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے جنوبی علاقے پر داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے اتوار کی رات کے حملے کو پسپا کر دیا۔

صابرین نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی سے وابستہ عصائب اہل الحق کے اکتالیسویں بریگیڈ نے صوبے صلاح الدین کے جنوب میں واقع تل الذہب کے قریب داعشی عناصر کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے اس کارروائی میں دہشت گرد داعشی گروہ کے عناصر کو پہنچنے والے نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔

عراق نے تین برسوں کی محاذ آرائی و کارروائی کے بعد دو ہزار سترہ میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست و ناکامی کا اعلان کیا مگر اس ملک کے مختلف صوبوں منجملہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں بعض روپوش دہشت گرد عناصر نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عراق کے امن کو نقصان کو پہنچانے کی کوشش جاری رکھی جس کے بعد عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ان دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے بھی اپنی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

البتہ عراق و شام کے سرحدی علاقے میں امریکہ کی مشکوک کارروائیوں اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے تحت داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر کو منظم کرنے کی امریکی کوششیں تیز ہو گئی ہیں جس پر عراق میں تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے اور  مختلف  عراقی گروہوں اور جماعتوں نے بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

یہاں تک کہ عراقی پارلیمنٹ نے بھی ایک بل کی منظوری پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور دفاعی کمیشن کے رکن کاطع الرکابی نےعراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں ایک حتمی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی خبر دی ہے تاکہ اس سلسلے میں کوئی تنازعہ باقی نہ رہے۔

اخبار العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ یہ کمیٹی عراقی وزیر خارجہ کی صدارت میں تشکیل دی گئی ہے جس میں قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی، وزارت عظمی کے دفتر کے سربراہ، عراق کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف اور مشترکہ افواج کے ڈپٹی کمانڈر شامل ہیں۔

عراق کی پارلیمنٹ کے مذکورہ رکن  کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کا مقصد صورت حال کا جائزہ لینا اور عراق کے مختلف علاقوں سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں تیار کئے جانے والے نظام الاوقات سے متعلق رپورٹ پیش کرنا ہے۔الرکابی کے مطابق قائم کردہ اس کمیٹی کا کام عراق کے سرحدی علاقوں پر کنٹرول اور امن کی برقراری، دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام اور امریکی فوج کی مدد کے بغیر دہشت گردانہ کارروائیوں کا پتہ لگانے کی توانائی کے بارے میں جائزہ لینا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfttdjtw6d1ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ