تاریخ شائع کریں2021 8 March گھنٹہ 21:29
خبر کا کوڈ : 495854

بھارت میں راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ، کارروائی معطل

بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر اس ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ ہوا اور کارروائی معطل کرنا پڑی
بھارت میں راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ، کارروائی معطل
بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر اس ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں شدید ہنگامہ ہوا اور کارروائی معطل کرنا پڑی۔

رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے مسئلے پر بحث کرانے کے سلسلے میں ایوان میں پیر کے روز حزب اختلاف کی جماعتوں نے شدید ہنگامہ کیا اور حکومت پر عوام پر بے تحاشا دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

ہنگامے کی وجہ سے تین بار کے التوا کے بعد مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے جب ایوان کی کارروائی پھر سے شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین وندنا چوہان نے کہا کہ ان کے پاس اراکین کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد اراکین نے چیئرمین سے اپیل کی تھی کہ کارروائی کے وقت میں تبدیلی کی جانی چاہئے اسے توجہ میں رکھتے ہوئے اب ایوان کی کارروائی باقاعدہ وقت یعنی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک چلے گی۔اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی منگل تک کے لئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے لگاتار اضافے پر اس ملک کے عوام میں شدید برہمی پائی جاتی ہے جبکہ اس ملک کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے ہنگامہ کیا جاتا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenn8eejh8ovi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ