تاریخ شائع کریں2021 8 March گھنٹہ 16:20
خبر کا کوڈ : 495824

سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پرنقاب پہننے پر پابندی عائد

سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عوامی ریفرنڈم میں کانٹے کی رائے شماری ہوئی اور معمولی اکثریت کے باعث عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی
سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پرنقاب پہننے پر پابندی عائد
سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے نتیجے میں عوامی مقامات پر مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عوامی ریفرنڈم میں کانٹے کی رائے شماری ہوئی اور معمولی اکثریت کے باعث عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر برن کی مقامی حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں حجاب کے حق میں 51.2 فیصد ووٹ پڑے جب کہ 49 فیصد سے کچھ زائد نے حجاب پر پابندی کی مخالفت کی۔

ان نتائج کی روشنی میں برن کی مقامی حکومت نے یورپی یونین کے ممبر ممالک فرانس، بیلجیم، آسٹریا اور ڈنمارک کی طرح برن میں بھی مسلم خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب یا برقعے کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی وفاقی حکومت نے برن کے ووٹرز سے حجاب پر پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ سوئٹزرلینڈ میں 40 ہزار سے زائد مسلمان آباد ہیں جو کہ آبادی کا 5 فیصد ہیں۔

واضح رہے کہ نقاب سے متعلق ریفرنڈم کا مطالبہ دائیں بازو کی قدامت پسند سیاسی جماعت ’اَیگرکِنگر کمیٹی‘ نے کیا تھا۔ ریفرنڈم کے نتائج پر اس جماعت نے جشن بھی منایا۔
https://taghribnews.com/vdcb5sbaarhb9wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ