تاریخ شائع کریں2021 8 March گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 495823

یمن کا سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر یمن نے راکٹ حملہ کیا تاہم آئل پلانٹ پر گرنے والے راکٹ کے ٹکڑے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
یمن کا سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ
سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر یمن نے راکٹ حملہ کیا تاہم آئل پلانٹ پر گرنے والے راکٹ کے ٹکڑے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت توانائی نے ملک کے مشرقی علاقے راس تنورہ میں تیل کی تنصیبات میں سے ایک پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راکٹ کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ فضا میں تباہ ہونے والے راکٹ کے ٹکڑے آئل پلانٹ پر گرے جس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور تیل کی ترسیل بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔

لیکن یمن نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ حملے میں آئل پلانٹ کا پائپ تباہ ہوگیا جس سے بڑی مقدار میں تیل ضائع ہوگیا اور پلانٹ سے تیل کی ترسیل بھی رک گئی تھی۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی حمایت یافتہ باغیوں اور یمنی فورسز اور حوثی رضاکاروں کے مابین 2014 سے جنگ جاری ہے اور اب یمن نے سعودی جارحیت سے تنگ آکر یمن کے سرحدی علاقے سے سعودی عرب میں ہوائی اڈوں اور آئل ٹینکرز پر حملے شروع کردیئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaumnye49noa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ