تاریخ شائع کریں2021 8 March گھنٹہ 11:12
خبر کا کوڈ : 495769

عراقی صوبے الانبار میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش

عراق میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی اتحادی افواج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے الانبار میں عین الاسد نامی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں غیر ملکی باوردی دہشت گرد بھی موجود تھے۔ کرنل وین مروٹو کے مطابق حملہ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر کیا گیا۔
عراقی صوبے الانبار میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش
عراقی صوبے الانبار میں امریکی فوجی اڈے پر 10 راکٹ داغے گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عراق میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی اتحادی افواج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے الانبار میں عین الاسد نامی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں غیر ملکی باوردی دہشت گرد بھی موجود تھے۔ کرنل وین مروٹو کے مطابق حملہ صبح 7 بج کر 20 منٹ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ وہی فوجی اڈا ہے جسے گزشتہ برس ایران نے امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس  کی شہادت کے ردعمل میں نشانہ بنایا تھا۔

 2 ہفتے قبل ہی شمالی عراق میں ایک اڈے پر راکٹ داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں امریکی فوج کا ایک باوردی دہشت گرد ہلاک اور ایک سویلین کنٹریکٹر زخمی ہو ا تھا۔

 اس حملے کے جواب میں امریکی فوج نے مبینہ طور پر ڈرون طیاروں کی مدد سے شام کی سرحد کے قریب ایران نواز ملیشیا کتائب حزب اللہ کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjmiexhuqehaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ