تاریخ شائع کریں2021 8 March گھنٹہ 11:09
خبر کا کوڈ : 495768

فلوئیڈ قتل کیس کی عدالتی کارروائی شروع

گذشتہ سال 25 مئی کو جارج فلوئیڈ کی ہلاکت نے کئی دہائیوں بعد امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو احتجاج کے لیے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا تھا
فلوئیڈ قتل کیس کی عدالتی کارروائی شروع
گذشتہ سال 25 مئی کو جارج فلوئیڈ کی ہلاکت نے کئی دہائیوں بعد امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو احتجاج کے لیے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔

قاتل پولیس افسر ڈیرک شوون کے وکیل ایرک نیلسن نے عدالتی کاغذات میں دلیل دی ہے کہ جارج فلوئیڈ کے ساتھ اپنے تمام تر معاملے میں ڈیرک شوون نے پرسکون اور پروفیشنل رویے کا مظاہرہ کیا۔ 

ایرک نیلسن عدالت کو بتائیں گے کہ سابق سفید فام پولیس اہلکار نے اپنی ٹریننگ کے مطابق کام کیا کیونکہ  بقول ان کے جارج فلوئیڈ نے گرفتاری کے وقت مزاحمت کی تھی۔ تاہم پراسیکیوشن یہ بات ظاہر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ 44 سالہ ڈیرک شوون نے اپنے 19 سالہ کیریئر میں ہمیشہ طاقت کا  ضرورت سے زیادہ استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کے ساتھ سفید فام پولیس افسران کا رویہ ہمیشہ تعصبانہ رہا ہے اور جارج فلویئڈ کو سرعام دم گھوٹ کر ہلاک کرنے جیسے واقعات امریکہ میں آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdciqwa5vt1a3y2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ